Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

زبُور 82

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1بڑی جماعت میں خُدا ہی صدرِ عدالت ہوتی ہے؛ اَور ”معبُودوں“ کے درمیان اِنصاف کرتے ہیں:
2”تُم کب تک ناراستوں کی حمایت کروگے اَور بدکار لوگوں کی طرفداری کروگے؟
3مظلوموں اَور یتیموں کی حمایت؛ مسکینوں اَور مظلوموں کے حُقُوق کی حِفاظت کرو۔
4کمزوروں اَور مُحتاجوں کو بچاؤ؛ اَور اُنہیں بدکار لوگ کے ہاتھ سے چھُڑاؤ۔
5”وہ، ’معبُود‘ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ اَور تاریکی میں چلتے پھرتے ہیں؛ زمین کی تمام بُنیادیں ہلتی ہیں۔
6”مَیں نے کہا، ’تُم ”معبُود“ ہو؛ تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔‘
7تو بھی تُم محض اِنسانوں کی طرح مروگے؛ اَور حُکمرانوں میں سے کسی کی طرح گِر جاؤگے۔“
8اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں، کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.