Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

زبُور 150

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ خُدا کی اُن کے پاک مَقدِس میں سِتائش کرو؛ اُن کے زبردست آسمانوں میں اُن کی سِتائش کرو۔
2یَاہوِہ کی قُدرت کی کاریگری کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو؛ اُن کی بڑی عظمت کے سبب سے اُن کی سِتائش کرو۔
3نرسنگے کی آواز کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، بربط اَور سِتار کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
4دف اَور رقص کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، تاردار سازوں اَور بانسری کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو،
5جھنجھناتی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو، گونجتی ہُوئی جھانجھ کے ساتھ اُن کی سِتائش کرو۔
6ہر جاندار مخلُوق، یَاہوِہ کی سِتائش کرے۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.