Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

زبُور 15

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1اَے یَاہوِہ، آپ کے مَقدِس میں کون رہے گا؟ آپ کے مُقدّس پہاڑ پر کون سکونت کرےگا؟
2اَور جِس کا کِردار بے اِلزام ہے، وہ جو راستبازی پر چلتا ہے، اَور اَپنے دِل سے سچ بولتا ہے،
3جو اَپنی زبان سے جھُوٹے اِلزام نہیں لگاتا، اَور اَپنے ہمسایہ سے بدی نہیں کرتا اَور نہ کسی پڑوسی کو بدنام کرتا ہے،
4یَاہوِہ کی نگاہ میں جو کمینے اِنسان کو حقیر جانتا ہے، لیکن جو یَاہوِہ کا خوف مانتے ہیں اُن کا اِحترام کرتا ہے؛ جو قَسم کھا کر اُسے توڑتا نہیں خواہ اُسے نُقصان ہی کیوں نہ اُٹھانا پڑے؛
5جو اَپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا؛ اَور بے قُصُور کے خِلاف رشوت نہیں لیتا۔ اَیسے کام کرنے والا کبھی جنبش نہ کھائے گا۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.