Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

زبُور 133

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1یہ کیسی پسندِیدہ اَور خُوشی کی بات ہے کہ خُدا کے لوگ باہم اِتّفاق سے رہیں!
2یہ اُس بیش قیمت تیل کی مانند ہے جو اَہرونؔ کے سَر پر اُنڈیلا گیا، اَور داڑھی تک جا پہُنچا، یعنی اَہرونؔ کی داڑھی تک، اَور پھر اُن کے چوغے کے گلوبند تک جا پہُنچا۔
3گویا یہ کوہِ حرمُونؔ کی اوس ہے جو کوہِ صِیّونؔ پر پڑ رہی ہے۔ کیونکہ وہیں یَاہوِہ اَپنی برکت، بَلکہ ہمیشہ کی زندگی نازل فرماتے ہیں۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.