Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

زبُور 131

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1اَے یَاہوِہ، میرا دِل مغروُر نہیں ہے، اَور نہ میری آنکھیں گھمنڈی ہیں؛ میں بڑے بڑے مُعاملوں سے کویٔی سروکار نہیں رکھتا اَور نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہوں۔
2لیکن مَیں نے اَپنی جان کو تھپکیاں دے کر خاموش کر دیا ہے؛ جَیسے ایک دُودھ چھُڑایا ہُوا بچّہ اَپنی ماں کی گود میں ہوتاہے، میری جان میرے اَندر ایک دُودھ چھُڑائے ہُوئے بچّے کے مانند ہی ہے۔
3اَے اِسرائیل! اَب سے اَبد تک یَاہوِہ ہی سے اَپنی اُمّید وابستہ رکھ۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.