Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

زبُور 13

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ ہمیشہ مُجھے بھُولے رہیں گے؟ آپ کب تک اَپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھیں گے؟
2میں کب تک اَپنے خیالات سے اُلجھتا رہُوں؟ اَور کب تک ہر روز اَپنے دِل میں غم کرتا رہُوں؟ کب تک میرا دُشمن مُجھ پر غالب رہے گا؟
3اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! میری طرف توجّہ فرمائیں اَور مُجھے جَواب دیں، میری آنکھیں رَوشن کر دیں، ورنہ میں موت کی نیند سو جاؤں گا،
4اَیسا نہ ہو کہ میرا دُشمن کہے، ”میں اُس پر غالب آ گیا،“ اَور جَب مَیں ڈگمگانے لگوں تو میرے بد خواہ خُوش ہُوں۔
5لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے، میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔
6میں یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاؤں گا، کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ پر بہت اِحسَان کئے ہیں۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.