Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

زبُور 123

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1میں اَپنی آنکھیں آپ کی طرف اُٹھاتا ہُوں، آپ کی طرف جِس کا تخت آسمان پر ہے۔
2جِس طرح غُلاموں کی آنکھیں اَپنے خُداوؔند کی طرف، اَور خادِمہ کی آنکھیں اَپنی مالکن کے ہاتھ کی طرف لگی رہتی ہیں، اُسی طرح ہماری آنکھیں یَاہوِہ، ہمارے خُدا کی طرف لگی رہتی ہیں، جَب تک وہ ہم پر رحم نہ فرمائیں۔
3ہم پر رحم کریں اَے یَاہوِہ، ہم پر رحم کریں، کیونکہ ہم دُوسروں سے بہت ذِلّت اُٹھا چُکے ہیں۔
4ہم نے مغروُروں کے تمسخر، اَور گستاخوں کی حقارت کی بہت برداشت کی۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.