Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

یَشعیاہ 12

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1اُس دِن تُم کہو گے: ”یَاہوِہ مَیں آپ کی سِتائش کروں گا حالانکہ آپ مُجھ سے خفا تھا، لیکن آپ کا غُصّہ ٹل گیا ہے اَور آپ نے مُجھے تسلّی دی ہے۔
2یقیناً خُدا میری نَجات ہے؛ میں اُن پر توکّل کروں گا اَور نہ ڈروں گا۔ یَاہوِہ، یَاہوِہ ہی میری قُوّت اَور میرا نغمہ ہے؛ وہ میری نَجات بنا ہے۔“
3تُم خُوش ہوکر نَجات کے چشموں سے پانی بھروگے۔
4اُس وقت تُم کہو گے: ”یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ، اُسے اُس کے نام سے پُکارو؛ قوموں میں اُس کے کارناموں کا ذِکر کرو، اَور اُس کے نام کی بڑائی کا اعلان کرو۔
5یَاہوِہ کی مدح سرائی کرو کیونکہ اُنہُوں نے جلالی کام کئے ہیں؛ یہ ساری دُنیا کو مَعلُوم ہو جائے۔
6اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.