Biblica® آزادانہ اردو ہم عصر ترجمہ™ (OUCV)

ہوشِیعؔ 3

کلام آزادانہ پڑھیں۔ اس باب کا Divine Threads مطالعہ جلد آ رہا ہے۔

1یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”جا اَور اَپنی بیوی سے پھر مَحَبّت جتا حالانکہ وہ کسی اَور کی محبُوبہ ہے اَور زانیہ ہے۔ اُس سے مَحَبّت کر جِس طرح یَاہوِہ اِسرائیلیوں سے مَحَبّت کرتے ہیں حالانکہ وہ دُوسرے معبُودوں کی طرف مُڑتے ہیں اَور مُقدّس کشمش کی ٹکیوں کو پسند کرتے ہیں۔“
2چنانچہ اُسے مَیں چاندی کے پندرہ ثاقل اَور ایک حُومر اَور ایک لیتھیک جَو کے عِوض خرید لایا۔
3پھر مَیں نے اُس سے کہا، ”تُجھے میرے ساتھ بہت دِنوں تک رہنا ہے بدکاری نہ کر، نہ کسی غَیر مَرد سے ناجائز تعلّقات رکھ اَور مَیں تمہارے ساتھ وَیسا ہی سلُوک کروں گا۔“
4کیونکہ بنی اِسرائیل بہت دِنوں تک بغیر بادشاہ یا حاکم، بغیر قُربانی یا مُقدّس پتّھروں اَور افُود یا خانگی معبُودوں کے بغیر رہیں گے۔
5اُس کے بعد بنی اِسرائیل لَوٹ آئیں گے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کو تلاش کریں گے اَور آخِری دِنوں میں وہ کانپتے ہُوئے یَاہوِہ کے پاس آئیں گے اَور اُن کی رحمت کے طالب ہوں گے۔
Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ (OUCV) © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. Source: eBible.org/urdoucv/. License: CC BY-SA 4.0. “Biblica” and the Biblica Logo are registered trademarks of Biblica, Inc. Used with permission.